
لندن عارف چودھری
جس میں روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایموٹ ، رکن برطانوی پارلیمنٹ پال وا،- ہائ شیروف مارٹن – مئیر جینٹ ایمزلی ، سابق مئیر کونسلر شکیل احمد ، ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا ،روچڈیل کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیمز بنک، – ڈاکٹر ٹیلر – طارق – جی پی ارسلان احمد – کونسلر پروفیسر افتخار احمد – سلطان ، کشمیر یوتھ پروجیکٹ میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان عیسیٰ احمد و ندیم دیگر کی شرکت ۔لیڈر روچڈیل کونسل نیل ایموٹ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں روچڈیل میں مقامی سطح پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی تنظیموں اور ایسے کاروباری افراد جنہوں نے کمیونٹی کے اندر نمایاں مقام بنایا انکی خدمات کو سراہا نے کی تقریب میں شریک ہوں ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ پال وا نے کہا کہ روچڈیل مقیم بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی مثالی ہے اور اجکی تقریب اسکی زندہ مثال ہے۔ڈپثی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ نے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو اکٹھا کیا اور جن افراد نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیں انہیں سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد پیش کی گئیں جو کہ خوش آئند بات ہے ۔کشمیر یوتھ پروجیکٹ میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے عیسیٰ احمد نے کہا ہماری تنظیم کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے . کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد نے کہا کہ ہم اس ایوارڈ تقریب کا انعقاد 2012 سے ہر سال کرواتے ہیں تاکہ روچڈیل و گریٹر مانچسٹر کے علاقہ میں کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد و تنظیموں کو سراہا جائے انہوں نے روچڈیل کونسل اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد کو ممکن بنایا ۔چیف ایگزیکٹو روچڈیل کونسل جیمز بنک و دیگر نے بھی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بین الثقافتی و مذاہب تقریب کے انعقاد کو مثبت قرار دیا
روچڈیل میں قائم کشمیر یوتھ پروجیکٹ کی کمیونٹی کے لیے خدمات تاریخ کے سنہری حروف سے لکھی اور جانی جائیں گی
