نسبت رسول کی مضبوطی ایمان کی حقیقی حلاوتوں سے آشنائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف)نسبت رسول کی مضبوطی ایمان کی حقیقی حلاوتوں سے آشنائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔ قرب الٰہی کے لئے روحانی بالیدگی اشد ضروری ہے ۔ صراط مستقیم پر گامزن ہونے کے لئے بزرگان دین کے سامنے زانوئے ادب تہہ کرنا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الٰہی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اسد الہی نے ماڈل سکول میں جشن میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود نے کہا کہ عشقِ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فروغ کے لئے قلوب و اذہان کو ذکر مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے منورومعطر کرنے کی ضرورت ہے اور تعلیمی اداروں کو احیائے دین کی نرسری کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محفل میں سکول کے طلباء وطالبات نے خوش الحانی سے مدنی تاجدار کی صفت و ثناء بیان کر کے کیف و سرور کا ماحول پیدا کر دیا۔ پرنسپل طارق محمود اور چیف پراکٹر محمد کاشف جاوید ملک کی ہمراہی میں سارے سکول کے بچوں اور اساتذہ کی جانب سے بارگاہ رسالت میں صلواۃ و سلام سے پورا ماحول گونج اٹھا۔ اختتام پر ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک کی جانب سے انتہائی رقت آمیز دعا سے شرکائے محفل اشکبار ہو گئے۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے شرکائے محفل میں تبرک کے طور پر کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں