وزیرآباد اندرون جی ٹی روڈ کے قریب واقع ڈاک چوکی سے ملحق کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد اندرون جی ٹی روڈ کے قریب واقع ڈاک چوکی سے ملحق کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا تحقیقات جاری۔ وزیرآباد ریلوے اسٹیشن اور بھٹی کے روڈ کے قریب اندرون جی ٹی روڈ پر واقع شیر شاہ سوری ڈاک چوکی کے قریب سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ڈاک چوکی سے ملحق کھیتوں سے برآمد ہونے والی نعش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے جسے دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو مطلع کیا نعش کو پولیس تھانہ صدر نے سول اسپتال مارچری میں منتقل کر دیا جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں