وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کو پاسپورٹ آفس کا تحفہ دے رہے ہیں،بیلہ اور وزیرآباد کو سیلاب سے بچانے کے لیے مقامی افراد سے تجاویز مانگ لیں، میگا پراجیکٹ لائیں گے،بھٹی کے اور وزیرآباد کے درمیان ریلوے اسٹیشن کی کراسنگ کے لیے پیڈسٹرین/موٹر سائیکل کراسنگ پل کی تعمیر ہو گی، واٹر سپلائی،سیوریج اور نئی سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے کے امیدوار برائے حلقہ این اے 66 چوہدری بلال فاروق تارڑ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوے کیا ان کے ہمراہ عوامی ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاسپورٹ آفس کی وزیرآباد میں دستیابی کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو درخواست کی ہے جس پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جلد اہل وزیرآباد کو پاسپورٹ آفس کا تحفہ ملے گا انہوں نے کہا کہ بیلہ اور وزیرآباد کو سیلاب سے بچانے کے لیے میگا پراجیکٹ کے لیے مقامی افراد سے تجاویز مانگی ہیں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ الیکٹرک بسوں کا آغاز ہو چکا جی ٹی روڈ کی تعمیر،سیالکوٹ روڈ پر تعمیراتی کام اطراف میں ٹف ٹائل کے منصوبہ جات تکمیل کے قریب ہیں ستھرا پنجاب مہم کے تحت آپ لوگ صفائی ستھرائی کے معاملات کو عنقریب بہتر سے بہترین ہوتا دیکھیں گے۔عوامی ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ بھٹی کے اور ٹھٹھہ فقیر اللہ کے باسیوں کے لیے وزیرآباد کے درمیان رابطہ پل ریلوے اسٹیشن کے قریب تعمیر کروا رہے ہیں پیڈاسٹرین پل/موٹر سائیکل کراسنگ کی تعمیر سے ہزاروں شہریوں کو سہولت میسر ہو گی اس سے قبل ڈھونیکے،وڈالہ اور پھالوکے چیمہ کے قریب پلکھو پر پل کی منظوری کروا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گلیوں نالیوں کی تعمیر اور سیوریج و واٹر سپلائی کی لائنوں کا جال بچھا رہے ہیں سیالکوٹ روڈ مثالی سڑک ہو گی جس کی خوبصورتی کے لیے پلانٹیشن کروا رہے ہیں مہمانوں نے بابائے صحافت پریس کلب کے صدر افتخار احمد بٹ،سرپرست صابر حسین بٹ،میاں شہباز احمد،سید ضمیر کاظمی،فیاض احمد فیضی و دیگر عہدیدران و ممبران کا پروگرام و قلمکاروں سے ملاقات کے لیے بلانے پر شکریہ ادا کیا۔(فوٹوہمراہ ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
