پر مٹ کے نام پر بجلی لوڈ شیڈنگ،عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے

Spread the love

وزیرآباد:‌ پر مٹ کے نام پر بجلی لوڈ شیڈنگ،عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے۔صدرمرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ نے کہا ہے کہ آئے روز کے پرمٹ سے سارا دن دن بجلی غائب رہنے سے زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں فیکٹریاں بھی بند رہنے سے مزدور کے گھر کا چولہا بھی ٹھنڈا ہوگیا ہے،پرمٹ کے نام پر ضلع وزیر آباد کو سارا دن بجلی غائب رکھنا گیپکو وزیر آباد نے معمول بنا لیا ہے کسی دوسرے شہر میں اتنے زیادہ بجلی بند رکھنے کے پرمٹ نہیں جتنے ضلع وزیرآباد میں ہیں آئے روز کے پرمٹ نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے،بجلی کی بندش سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری،مریضوں کا برا حال ہوکر رہ گیا،سکولوں میں بچے بھی اندھیرے میں پڑھنے پر مجبور ہو گئے ہیں،جنریٹر چلانے سے بجلی کا خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے اور ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا ماحول کو صاف رکھنے کا منصوبہ گیکپو وزیرآباد فلاپ کرنے میں لگا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر بجلی وپانی ودیگر ارباب اختیار سے وزیرآباد میں پرمٹ کے نام پر بجلی بندش کا فوری نوٹس لیکر نوٹس اصلا ح واحوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگربجلی کے پر مٹ ختم نہ کئے گئے تو تاجر برادری شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں