تمام مساجد کے علماء، اراکین انتظامیہ ،ٹرسٹیز اور دینی و مذہبی تنظیمات کے نمائندگان کی پھرپور شرکت
*لندن عارف چودھری
مسلم کمیونٹی کے پرزور اصرار پر مساجد کے متحرک اور مستقل نمازیوں کی نمائندگی بھی شامل*
19 اکتوبر 2025 بروز اتوار کو گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن اولڈہم میں
(Oldham Mosques Council)
اولڈہم مساجد کونسل
کا سالانہ اجلاس بانی و چیئرمین قاری سید عبدالشكور قادری کی صدارت میں
منعقد ہوا جسمیں تمام مکاتب فکر کی مساجد کے علماء کرام، انتظامیہ کمیٹیوں کے اراکین اور ٹرسٹیز کے ساتھ اولڈہم بھر کی تمام دینی و مذہبی تنظیمات کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
اولڈہم کی مسلم کمیونٹی کے پر زور اصرار پر تمام مساجد کے متحرک اور مستقل نمازیوں کی نمائندگی بھی شامل کی گئی
شرکاء اجلاس نے تمام جمہوری تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بالاتفاق اس عزم کا اظہار کیا کہ بانی اولڈہم مساجد کونسل
قاری سید عبدالشكور قادری بطور چیئرمین 24 سے مسلسل اپنی اعلی خدمات پیش کررہے ہیں اولڈہم کی پوری مسلم کمیونٹی ان پر اظہار اعتماد کرتی ہے اور بطور چیئرمین اپنی خدمات جاری رکھنے پر اصرار کرتی ہے ۔ کمیونٹی کے اس اتفاق رائے اور اصرار کو تسلیم کرتے ہوئے
قاری سید عبدالشكور قادری نےاپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔
اجلاس میں اولڈہم مساجد کونسل(OMC) کی تنظیم نو کردی گئی , چیئرمین کی سرپرستی میں چار وائس چیئرمینز، سیکرٹری اور دو وائس سیکرٹریز ، جوائنٹ سیکرٹری، ترجمان ، پریس سیکرٹری اور میڈیا ٹیم ( پرنٹ اور الیکٹرانک)
کی تنظیم و تشکیل کی گئی اور ساتھ ہی تمام مساجد کے علماء کرام ، انتظامیہ ،ٹرسٹیز ، مساجد کے مستقل اور متحرک نمازی حضرات اور دینی و مذہبی تنظیمات کے نمائندگان پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔
اولڈہم مساجد کونسل کے تمام نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے بانی و چیئرمین قاری عبدالشكور قادری نے کہا اولڈہم مساجد کونسل کا عہدہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت مسلم کمیونٹی کی طرف سے ایک امانت ہے اور اس امانت میں کسی قسم کی خیانت کرنے والے کے لئے کونسل میں کوئی گنجائش نہیں
۔ چیئرمین نے تمام عہدیداران اور اراکین سے حلف لیا کہ وہ
تمام دنیوی مالی معاشی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر
اللہ تعالٰی کی رضا کے لئے سچائی ، امانت اور دیانتداری کے ساتھ اولڈہم کی مسلم کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔
