بریسٹ کینسر بارے آگاہی دینے اور مذید تحقیق بارے ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاہد حسین،کاشف اشرف اور انور علی( اوبی ای ) کی مشترکہ کاوشوں سے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں پنک گالا ڈنر کا انعقاد کیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

جس میں اولڈہم ، چیسٹر اور وارنگٹن کونسلز کے مئیرز ایڈی مورس،شیرین اختر ،موہ حسین کے علاوہ اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ ،بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر محمد جوبید حسن ،جدید طریقہ علاج سٹم سیل کے ماہر معالج ڈاکٹر داؤد قاضی ، سابق مئیر TAMESIDE COUNCIL تفہیم شریف ، جج بیرسٹر عابد حسین و دیگر سرکرد شخصیات ڈپٹی لیفٹیننٹ بانی و ڈائریکٹر چائے گروپ اولڈہم نجمہ خالد، کونسلر نائلہ شریف ،مس انگلینڈ شارلٹ گرانٹ ،طاہرہ و دیگر کی شرکت ۔ میزبان ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاہد حسین نے کہا کہ خواتین کو چھاتی کے سرطان اور مرض کی ابتدائی تشخیص بارے آگاہی دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ وہ اس مرض سے ابتدائی مراحل سے ہی نبٹ سکیں ۔اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ نے کہا ایشیائ خواتین چھاتی کے سرطان کی تشخیص میں دیر کر دیتی ہیں انہیں اس بارے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بروقت انکا علاج ہو سکے۔وارنگٹن کونسل کے مئیر موہ حسین نے کہا تنظیم ایشیائی خواتین کو چھاتی کے سرطان بارے آگاہی دینے میں شاندار کام کر رہی ہے ہم سب کو انکی مدد کرنی چاہیے جدید طریقہ علاج سٹم سیل کے ماہر معالج ڈاکٹر داؤد قاضی نے کہا کہ برطانیہ میں سات میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوتی ہے اس طرح کی تقریبات سے انہیں اس مرض بارے آگاہی ملتی ہے۔جج بیرسٹر عابد حسین نے کہا میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ چھاتی کے سرطان بارے آگاہی دینے کے لیے موجود مختلف گروہوں کے درمیان موجود ہوں۔کونسلر نائلہ شریف نے کہا چھاتی کی سرطان خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی پائ جاتی ہے لہذا مردوں کو بھی اس بارے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔مس انگلینڈ شارلٹ گرانٹ نے کہا کہ چھاتی کے سرطان بارے آگاہی دینے کی تقریب میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔چائے گروپ کی بانی و ڈائریکٹر ڈپٹی لیفٹیننٹ نجمہ خالد نے کہا ہم چھاتی کے سرطان بارے آگاہی دینے کے لیے اپنے گروپ کے توسط سے بھی آگاہی دے رہے ہیں پنک گالا ڈنر میں پیشہ ور ڈاکٹروں و دیگر تنظیموں نے حصہ لیکر اس مرض بارے آگاہی دی۔سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ چھاتی کے سرطان بارے انتہائی مفید اور بروقت معلومات کمیونٹی تک پہنچائ گئے جسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔اولڈہم مئیر ایڈی مورس و رفعت پروین نے بھی تقریب میں شرکت کو معلوماتی قرار دیا۔

چھاتی کے سرطان اور بروقت علاج بارے آگاہی دینے بارے رکھی گئی تقریب نے پیشہ ور ڈاکٹروں نے مفید معلومات دینے سے کمیونٹی کے اندر اسے بے حد پذیرائی ملی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں