ووئی لو مانچسٹر (we love Manchesteچیرٹی کے زیر اہتمام برطانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت اور مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے چیف ایگزیگٹیو انیل مسرت نے مڈلینڈ ہوٹل مانچسٹر میں سالانہ ضیافت کا اہتمام کیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

جس میں بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے ڈائریکٹر نبیل مسرت – لارڈ مئیر مانچسٹر کارمین گرمشاہ – ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی ، ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام – سابق لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر نعیم الحسن ، کونسلر رب نواز – وسیم حسن – جج احمد ندیم -مانچسٹر سٹی کونسل کے چیف ایگزیکٹو ٹوم سٹانرڈ ، چیرٹی ہیڈ سائمن رائٹ – ورلڈ وائڈ گروپ کے شعیب عالم زاھد بھائ – کاروباری شخصیات چودھری ہارون افضل کھٹانہ – بیرسٹر عامر الیاس – اعجاز – محمد جمیل – رانا عبدالستار – محمد بشیر شہزاد – ڈاکٹر ہارون – کرٹنی جیکسن – ندیم ماجد – ایم ڈی مانچسٹر ائیرپورٹ پورٹ کرس ووڈروف – و دیگر شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت اور مخیر حضرات نے دل کھول کر عطیات دے ۔ انیل مسرت نے کہا کہ وہ پچھلی دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے چیرٹی کے ساتھ منسلک ہیں چیرٹی اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ ضرورت مند نوجوانوں کی مدد کرتی ہے تاکہ وہ اس قابل ہوں کہ معاشرے میں اپنا فعال کردار اداکر سکیں ۔ لارڈ مئیر گرمشاہ و ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی نے کہا کہ جو نوجوان عملی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور انہیں مالی وسائل آڑے آتے ہیں چیرٹی انکی معاونت کرتی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں ۔نبیل مسرت نے کہا کہ چیرٹی ضرورت مند نوجوانوں کی مالی معاونت کرتی ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بھائ اس نیک مقصد کے لیے انتہائی محنت سے کام کر رہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو مانچسٹر سٹی کونسل ٹوم سٹانرڈ نے کہا ہم نوجوانوں کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں نجی تجارتی ادارے اور کاروباری شخصیات ہماری بھرپور مالی معاونت کرتے ہیں مجھے پوری امید ہے کہ چندہ مہم میں مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں گے ۔چیرٹی ہیڈ سائمن نے کہا کہ ہماری چیرٹی نوجوانوں اور کمیونٹی کی مدد کرتی ہے تاکہ انکی زندگی میں بہتری آئے اجکے ایونٹ کا سہرا انیل مسرت کے سر ہے جنکی کاوشوں سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے عطیات دے ۔سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر رب نواز کونسلر وسیم نے کہا کہ ووئ لو مانچسٹر سالانہ ضیافت ہمیشہ کی طرح مثالی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے انکا کردار قابل ستائش ہے ۔ رانا عبدالستار – محمد بشیر شہزاد – محمد جمیل – ڈاکٹر ہارون اور سالانہ ضیافت میں شریک دیگر افرادکا بھی کہنا تھا ووئ لو مانچسٹر چیرٹی کی کمیونٹی کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

ووئ لو مانچسٹر چیرٹی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے ضرورت مند اور بےروزگار نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے عملی طور پر مصروف عمل اور کمیونٹی میں نمایاں مقام رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں