مستقل قابضین وتجاوزات مافیا کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی،عارضی طور پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو وارننگ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مستقل قابضین وتجاوزات مافیا کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی،عارضی طور پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو وارننگ کے بعد تجاوزات ختم نہ کرنے پر سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے کا ان خیا لات کا اظہار پیرا فورس وزیرآباد کے سربراہ کامران خاں بھٹی نے صحافیوں افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،سیف اللہ بٹ،ندیم صادق تارڑ،منظور حسین پھول اور سید ضمیر کاظمی سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کے قیام سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیرآباد میں باقاعدہ طور پر پیرا فورس نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا ہے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے گردو اطراف میں وزٹ کر رہے ہیں عارضی طور پر تجاوزات کے مرتکب افراد کو باقاعدہ وارننگ دے کر تجاوزات ختم کرنے کا کہا جائے گا لیکن سرکاری اراضی پر قابضین اور مستقل قابض افراد کو زیرو فیصد رعایت بھی نہیں لے گی انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور ضلعی افسران کی مشاورت و ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوے بھرپور انداز میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کریں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا کا معاشرہ میں اہم کردار ہوتا ہے اور اسے معاشرہ کی آنکھ سمجھا جاتا ہے اس سلسلہ میں میڈیا نمائندگان کی راہنمائی و قابضین کے خلاف نشاندہی ہمارے لیے بہترین معاون ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں