گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی اور مزہبی شخصیت سجاد حیدر کاظمی نے نئے فوڈ بزنس سکران سپاٹ (SRRAN SPOT) کی 160 بولٹن روڈ روزلی (WORSLEY)مانچسٹر میں گرینڈ اوپننگ کی

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ میں دوسرے کاروباروں کی طرح فوڈ بزنس میں پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوایا ھے جس سے جہاں برطانیہ کی معثیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے ہی
گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی اور مزہبی شخصیت سجاد حیدر کا ظمی نے ایک اور نئے فوڈ بزنس سکران سپاٹ (SCRAN SPOT )کی 160 بولٹن روڈ روسلی مانچسٹر میں گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا – ٗ
برطانیہ کے ممتاز کاروباری سماجی شخصیت اور سمپل انشورنس سلیوشن کے چیف ایگزیگٹیو امتیاز کاظمی مہمان خصوصی تھے – دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر رب نواز – مزہبی شخصیت احمد نواز – ڈاکٹر نجم – عبدالرحمن – محمد مصحف حیدر – محمد مومن حیدر – دانش عبدالرحمن – یاسر نقوی – محمد علی – نغمان – بلال محمد – وقار احمد شامل تھے اس کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – تلاوت قرآن پاک کا شرف احمد نواز کو حاصل ھوا – محمد عادل قریشی کو نعت رسول مقبول کا شرف حاصل ھوا اور ممتاز عالم دین مولانا عابد رضوی نے خصوصی دعا کروائٗ- اس موقع پر سجاد حیدر کاظمی اور عبدالرحمن اور مینجر دانش عبدالرحمن نے کہا کہ ھم نے سکران سپاٹ فوڈ کی پہلی برانچ کی روسلی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ھے یہاں پر مختلف قسم کے کھانے پیری پیری چکن – برگرز اور ڈیزرٹ مناسب قیمت پر دستیاب ھونگے – ھم گرینڈ اوپننگ میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں – مہمان خصوصی امتیاز کاظمی نے سجاد حیدر کاظمی اور عبدالرحمن کو نیا بزنس کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ امید ھے کہ یہ کمیونٹی کو اچھا فوڈ فراہم کر یں گے – دوسرے شرکاء نے بھی سجاد حیدر کاظمی – عبدالرحمن – کو ایکُ اور نئے فوڈ کاروبار شروع کرنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ فوڈ میں اپنا معیار برقرار رکھیں گے جس سے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ دوسری کمیونٹیز بھی اچھے کھانوں سے مستفید ھو گی – نوجوان مینجر دانش عبدالرحمن – اور محمد مصحف حیدر – محمد مونم حیدر نے مہمانوں کی تواضع اپنے بنے ہوئے مزیدار کھانوں سے کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں