اوپن کچن مانچسٹر فوڈ بینک، خدمتِ انسانیت کا سفر 2022 دنوں سے جاری

Spread the love

تحریر: صابرہ ناہید بیروچیف
مانچسٹر (اردو گلوبل نیوز)
الحمدللہ، اوپن کچن مانچسٹر فوڈ بینک کا خدمتِ انسانیت کا عظیم سفر 2022 دنوں سے جاری ہے۔ آج کے دن 390 ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔

سردیوں کے موسم کے آغاز پر اوپن کچن کی جانب سے ضرورت مند افراد میں گرم کپڑوں، جیکٹوں اور سویٹرز کی خصوصی تقسیم کی گئی تاکہ وہ سردی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

اس موقع پر V Tax کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد احمد، Groundswell Project کی Angela Ankeli، جذبہ نیوز کے یورپ و برطانیہ مینجر محمود اصغر چوہدری اور Fare Share کے مینجر کو خدمتِ انسانیت میں تعاون پر اعزازی سرٹیفیکیٹس پیش کیے گئے۔

محمود اصغر چوہدری نے اس موقع پر ہمیشہ کے لیے اپنے میڈیا تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اوپن کچن مانچسٹر کے CEO محمد شہزاد مرزا اور صدر عامر خان نے تمام معاونین اور رضا کاروں کا دلی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ نیک مشن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

معروف سماجی کارکن راسب خان نے بھی اوپن کچن مانچسٹر کے والنٹیئرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ واقعی خدمتِ خلق کا ایک روشن مینار بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں