وزیرآباد: ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کے بیٹے اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے بھائی حسام وقار چیمہ کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ بن گئی،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں،سینٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،ندیم افضل چن،قمر زمان کائرہ،انجینئر خرم دستگیر خان،سابق ایم این ایز جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ،ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،سابق ایم پی اے عادل بخش چٹھہ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر(ر) بابر علا ؤ الدین،راؤ سہیل اختر،سابق ایم پی اے سیف اللہ چٹھہ،عدنان سرور چیمہ،سابق ناظم نوازش علی چیمہ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سنیئر نائب صدر پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ،جمشید سلطان گھمن ایڈووکیٹ،ندیم افضل چن،امتیاز اظہر باگڑی،میجر الطاف احمد چیمہ،ناصر محمود اللہ والے،ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ، افتخار احمد بٹ،لالہ محمد خلیل،خواجہ محمد شعیب،حاجی محمد سلیم دولہ،محمد اشرف کدہ،سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں،وقار احمد چیمہ،مستنصر محمود ساہی،عامر محمود ساہی،عرفان افضل چٹھہ،خالد منظور چیمہ،میاں صبیح الرحمن،عمران سنی کمبوہ،محمد جاوید چیمہ،احتشام چیمہ،وحید الزمان چیمہ،عمر اشرف،عبد الرحمن چوہدری،کرنل (ر) وقار انور شیخ،صوفی محمد اشرف نثار،میاں مدثر نذیر،عمران اکرم ٹھکراء،عامر حسین چٹھہ،محمد اکبر بٹ،احمد سعید اللہ والے،عامر ثناء اللہ بٹ،ڈاکٹر نثار احمد،ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ،صدام انور چیمہ ایڈووکیٹ، محمد آصف بٹ،شہباز احمد چندوڑ،ضمیر کاظمی،محمد اظہر چیمہ،ابرار بھٹی،میر ایاز عامر،عظیم چیمہ،عبد الشکور،ملک ظفر کلیار،رانا ناصر،شمس چیمہ،عمر گوندل،نبیل چیمہ،جمشید مغل،محمد جاوید چیمہ، قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران،مقامی مسلم لیگی قائدین و سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی مقامی مارکی میں دعوت ولیمہ کی تقریب میں مختلف اضلاع سے سرکاری افسران،سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی پروگرام ولیمہ میں شریک ہوئی اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہیے، تقریباً ایک صدی میں معاملات طے نہیں پا سکے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، جب لوگوں کے پاس جمہوریت کے ثمرات نہیں ہوں گے تب ان کا جمہوریت سے اعتماد اٹھنا شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے کہ ایک آئینی ترمیم کی جائے جس میں ایک نیا باب ڈالا جائے، لازمی قرار دیا جائے کہ مقررہ مدت میں انتخابات ہوں، کوئی سیاسی جماعت ایسا نہ کر سکے کہ مقامی حکومت کی مدت کم کر دی جائے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک سو کے قریب مزید الیکٹرک بسیں وزیرآباد اور گوجرانوالہ کے باسیوں کو دی جا رہی ہیں میں نے خود مسافر بسوں میں سفر کیا لوگ بہت خوش طلبہ،خواتین اور معمر افراد مفت سفر سے استفادہ کریں گے انہوں نے کہا کہ صحت کے متعلق حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے بی ایس ایل تھری لیب فوری فنکشنل کرنے کی بھی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کبھی لوگ چل کر اسپتال جاتے تھے آپ کی وزیر اعلی محترمہ مریم نواز نے اب اسپتال مریضوں کے پاس بھیجے ہیں کلینک آن ویلز ایک بہترین منصوبہ ہے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کابینہ کے اراکین نے ایم پی اے وقار احمد چیمہ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
