وزیرآباد: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری ناصر محمود کلیر،صدر کسان بورڈ چوہدری نذر محمد چیمہ،صابر حسین بٹ،جاوید مغل نے کہا ہے کہ کسانوں کا استحصال نامنظور،گندم کا امدادی ریٹ 45 سو روپے فی من اور بجلی و کھاد کی قیمتوں میں واضح کمی کی جائے غیر آباد زمینیں کسانوں میں تقسیم کی جائیں سیلاب متاثرہ علاقوں کے زمینداروں کے ٹیکس معاف کیے جائیں کسان کارواں کی پنجاب بھر میں پذیرائی و کامیابی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،جاوید قصوری سردار ظفر اقبال کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کسان مارچ کے شاندار استقبال کے حوالہ سے اسلامک سینٹر میں مقامی جماعت اسلامی کے عمائدین سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مینار پاکستان سے بدل دو نظام تحریک کا خیر مقدم کرتے ہیں وزیرآباد سے ہزاروں افراد کا قافلہ 21 تا 23 نومبر کو لاہور پہنچے گا اس سلسلہ میں منصوبہ بندی و تیاریاں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو صوبائی امیر جماعت اسلامی جاوید قصوری وزیرآباد تشریف لائیں گے مقامی افراد سمیت کسان مارچ میں بھر پور کردار ادا کرنے والوں سے ملاقات کریں گے اور اجتماع عام کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
