اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیر زادہ نے فروٹ منڈی اور مذبح خانہ کا معائنہ کیا

Spread the love

وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد حسین پیر زادہ نے فروٹ منڈی اور مذبح خانہ کا معائنہ کیا۔فراٹ منڈی مین ریٹ لسٹیں چیک کیں اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی،مذبح خانہ میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسکی غیر حاضری لگائی۔اسسٹنٹ کمشنرجواد حسین پیر زادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ریٹ لسٹ کے آنے سے پہلے کوئی بھی آڑھتی اپنی اشیاء فروخت نہیں کرے گا،اگر صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ کیا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں