وزیرآباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حملہ کو تین سال مکمل ہو گئے ،نومبر 2022 میں وزیرآباد اللہ والا چوک کے قریب پی ٹی آئی لانگ مارچ پر حملہ ہوا واقعہ میں کویت پلٹ شہری گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت 11 افراد زخمی ہوے جبکہ کئی ایک راہگیر بھی حملہ میں مضروب ہوے سوہدرہ سے تعلق رکھنے والے ملزم نوید کو اس حملہ کا مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ۔سال 2022 میں 3 نومبر کو وزیرآباد کے علاقہ اندرون جی ٹی روڈ پر اسلام آباد کی جانب گامزن پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اسوقت حملہ ہوا جب عمران خان کی قیادت میں مرکزی کنٹینر اللہ والا چوک کے قریب پہنچا اس واقعہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت مقامی تحریک انصاف کے لیڈر محمد احمد چٹھہ سمیت 11 تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی راہنما زخمی ہوے جبکہ بیشتر راہگیر بھی مضروب ہوے واقعہ میں کویت پلٹ شہری معظم گوندل جاں بحق ہو گیا جو اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے استقبال کے سلسلہ میں الہ آباد مین جی ٹی روڈ پر موجود تھا وقوعہ کا مقدمہ سٹی پولیس کی مدعیت میں درج ہوا جس میں حملہ آور مرکزی ملزم نوید کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا جو وزیرآباد کے قصبہ سوہدرہ سے تعلق رکھتا تھا واقعہ کے مدعی مقدمہ ایس ایچ او سٹی عامر شہزاد بھدر بھی واقعہ کے کچھ عرصہ بعد انتقال کر گئے واقعہ کو تین سال گذر گئے تاہم معاملہ آج بھی اپنے انجام کو نہ پہنچ سکا ہے
