تین نومبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب تاریخ نے ایک اور زخم لیا۔عمران خان

Spread the love

عمران خان آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں جیل کی دیواریں انکی آواز کو قید نہیں کر سکتیں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ تین نومبر ، تاریخ کا وہ سیاہ دن ، جب تاریخ نے ایک اور زخم لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر چلنے والی گولی صرف ایک شخص پر گولی نہیں چلی تھی، یہ گولی حق، سچائی، اور آزادی کے خواب پر چلائی گئی تھی۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس مردِ مؤمن کو محفوظ رکھا ۔ کیونکہ جسے قوم کا مقدر لکھ دیا جائے، اسے کوئی طاقت کوئی غاصب مٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ باطل ہمیشہ سچ سے ڈرتا ہے، مگر سچ کبھی ہارتا نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے اردو گلوبل نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، جیل کی دیواریں ان کی آواز کو قید نہیں کر سکتیں۔ان شاءاللہ میرا لیڈر دوبارہ عوام کے درمیان ہو گا پہلے سے زیادہ مضبوط، پہلے سے زیادہ با ہمّت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں