وزیرآباد: اولیا ء اللہ رب العزت کے دوست ہوتے ہیں،اولیاء اللہ نے اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کیا ہوتا ہے،صوفیاء شریعت مطہرہ کے ظاہر وباطن کے پابند ہوتے ہیں،حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ تمام ظاہری وباطنی علوم پر عبور حاصل کیا،مفسرین،ادباء اپنے فن پر فخر کرنے والے حضور غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی محفل میں پہنچ کر آپ کی علمیت کی وجہ سے دم بخود رہ جاتے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی نے ادارہ فیضان شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی پاکیزہ زندگیاں اعمال صالحہ سے عبارت ہوتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)
