حکومت ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کریں۔ڈاکٹر مریم عزیز

Spread the love

اپٹومیٹرس ڈگری ہولڈرز نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے۔معروف ماہر امراض چشم

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر مریم عزیز نے کہا کہ حکومت ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اپٹومیٹرس ڈگری ہولڈرز نوجوان نسل بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر مریم عزیز نے اردو گلوبل نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں اپٹومیٹرس کی ڈگری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن نوکری نہیں ہوتی اس شعبے کو بیرونی ممالک میں بہت اہمیت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا صرف اپٹومیٹرس کی 32 سیٹ ہے اس کو فاٹا ضمنی علاقوں تک محدود کیا جائے تا کہ فاٹا کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں