سکندر ملک۔
۔ دورے کے دوران انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد۔ نے ایمرجنسی وارڈ، داخل مریضوں کے وارڈز، لیبر روم، ڈائیلسز یونٹ، گائنی وارڈ، بچوں کے وارڈ، لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ان کے علاج و معالجہ کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کے لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد ۔نے میڈیسن سٹور میں ادویات کے ذخیرے کی پڑتال کی اور سٹاک رجسٹر کے اندراجات کو خود ویری فائی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماں اور بچے کی صحت پر کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد نے سٹاف کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور کارکردگی چیک کی اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صحت کی سہولیات بہترین انداز میں میسر آ سکیں۔اس موقع پر وزیرا اباد کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری امتیاز اظرباگڑی صاحب ۔سیاسی و سماجی شخصیت الطاف احمد ہاشمی صاحب ۔پریس کلب وزیر اباد کے صدر افتخار احمد بٹ صاحب ۔مرکزی تنظیم انجمن تاجران وزیراباد کے نائب صدر اکبر بٹ صاحب سماجی شخصیت افتخار حسین صدیقی صاحب سماجی شخصیت چوہدری محمد الیاس صاحب ۔سماجی شخصیت اسلم جتالہ صاحب ۔اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
