چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے ایل پی جی گھریلو سلنڈروں کے قیمتوں میں 70 روہے سے 250 روپے کمی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے ایل پی جی گھریلو سلنڈروں کے قیمتوں میں 70 روہے سے 250 روپے کمی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ 11 کلو گھریلو سلنڈر گیٹکو اب 3370 دیگر کمپنیاں 3470 , 15 ,کلو گرام والا سلنڈر گیٹکو 4280 دیگر 4410 اور 35 کلو گرام دیگر کمپنیاں 10290 کا ملے گا ۔ نئے نرخنامے کے مطابق 45 کلو گرام والا کمرشل سلنڈر گیٹکو 12960 جبکہ دیگر کمپنیاں 13350 کا ملے گا نرخنامہ کے مطابق 6 کلو گرام والا گیٹکو کا سلنڈر 1720 کا ملے گا ۔نئے نرخنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے ۔ نرخناموں کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی ، انہوں نے ایل پی جی ڈیلروں اور سیلرز کو حکنامہ جاری کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ سرکاری نرخنامہ اپنے اپنے دکانوں میں پیا فلیکس بناکر نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ، تاکہ کسٹمرز کو نظر آئیں اور وہ سرکاری نرخنامہ سے استفادہ کرسکیں ، جو بھی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز خلاف ورزی کریں گے دکانوں کو سر بہ مہر کردیا جائے گا اور زمہ داروں کو جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے لہذا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایل پی جی پرچیزنگ SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں