مالکیتی رقبہ فروخت کیا ہے ہمارے وراثتی رقبے کی فروخت پر چند افراد واویلا کررہے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی واسط نہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)مالکیتی رقبہ فروخت کیا ہے ہمارے وراثتی رقبے کی فروخت پر چند افراد واویلا کررہے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی واسط نہیں اگر کسی کوکوئی شک شبہ ہے تو لینڈریکارڈدفتر سے تسلی کرے، ان خیالات کااظہار مطلوب حسین،فضل حسین پسران تاجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہم چاروں بہن بھائیوں نے باہمی مشاورت کے بعد اپنی وراثتی جگہ 29مرلے جس کافرنٹ 181فٹ ہے چوھدری شوکت محمود مہر ولد چوھدری طالب حسین سکنہ النگ کو فروخت کردی ہے جس کے تمام جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور جھلم اراضی ریکارڈسنٹر میں بھی ہماری جگہ کاریکارڈ موجود ہے انہوں نے کہ ہم نے اپنی مالکیتی جگہ فروخت کی ہے ہمارے بارے سوشل وپرنٹ میڈیا میں بے بنیاد من گھڑت پراپوگنڈہ کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کاحققیت سے کوئی واسط نہیں،النگ کے رہاشی توقیر ولد محمدحسین نے کہا کہ ہم نے اپنی والدہ کی مالکیتی اراضی فروخت کی ہے جبکہ محمد حسین ولد محمد بوٹا نے اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو کیسی جگہ فروخت کی ہے اور نہ ہی ہمیں کسی کی جگہ فروخت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے موضع کاریکارڈ اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود ہے اگر کسی کوشک شبہ ہے کہ ہم نے کسی کی جگہ فروخت کی ہے تو وہ لینڈیکارڈ دفتر سے چیک کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عزت اور زلت مالک کائنات کے پاس ہے بے بنیاد الزام تراشی کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور الزام تراشی کرنے سے پہلے خداکے خوف سے ڈرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں