مساجد کے بارے میں صوبائی حکومت کی حالیہ کاروائیوں کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہو ئے مسترد کرنے کا اعلان کیا ، امیر مولانا زاہد الراشدی

Spread the love

وزیرآباد: پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مساجد کے بارے میں صوبائی حکومت کی حالیہ کاروائیوں کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہو ئے مسترد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مدارس ومساجد کے نظام اور خود مختاری میں کسی قسم کی مداخلت دینی معاملات میں مداخلت ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ 13 نومبربروز جمعرات کو مرکزی جامع مسجد گوجرانولہ میں شہر کے مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام ممتاز وکلاء اور تاجرراہنماؤں کا مشترکہ اجلاس طلب کیاجا ر ہے ہے جس میں اس سلسلے میں حتمی پروگرام طے کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں