وزیرآباد: منہاج القرآن علماء کونسل کے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری۔علامہ احمد ندیم قادری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج علماء کونسل کے نئے عہدیداران صدر قاضی رضوان احمدہاشمی،نائب صدر ڈاکٹر شہزاد احمد قادری،ناظم پروفیسر جنید الحسن،نائب ناظم علامہ الفت شہزاد،ناظم دعوت وتربیت علامہ محمد اسامہ اشرف،ناظم مراکز علم قاری محمد شفقت اللہ،ناظم مالیات علامہ محمد عبد الجبار،ناظم سوشل میڈیا محمد نعیم اشرف،ناظم ممبر شپ قاری محمد عبد الحکیم کو نامزد کیا گیا۔عہدیداران کا نوٹیفیکیشن مرکزی ناظم منہاج القر آن علماء کونسل محمد اشفاق علی چشتی نے جاری کر دیا۔علامہ احمد ندیم قادری،محمد وسیم قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے مقام پر منہاج علماء کونسل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
