ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے غریب ومستحق افراد کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے لئے مثالی امور دوسروں کے لئے ترغیب کا باعث ہیں

Spread the love

وزیرآباد: ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے غریب ومستحق افراد کی زندگیوں کو خوشحال بنانے کے لئے مثالی امور دوسروں کے لئے ترغیب کا باعث ہیں،وزیرآباد میں اجتماعی شادیوں کی داغ بیل ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن نے ڈالی،محمد نصیر آسی مرحوم کے اجتماعی شادی پروگرام کے سلسلے کو رواں رکھنے میں میر آصف محمود اور انکی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیات عثمان گوھر،حماد غازی اور احسن غازی نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ماہانہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ملک طالب حسین،صوفی محمد اقبال آرائیں،میاں ارشاد حسین،آغا محمد قاسم،ڈاکٹر سید رضا سلطان،صوفی محمد اشرف نثار،ملک محمد سلیم،محمد اسلم جتالہ،الطاف احمد ہاشمی،حاجی اللہ رکھا بھٹی،حاجی ارشاد احمد مہر،ملک بابر،شاہد صدیق،صائمہ شہزادی،محمد رؤف احمد،عاطف بزمی،حاجی اعجاز احمد ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن دکھی غریب ومستحق خاندانوں کی بچیوں کے نکاح جیسی عظیم سنت کی انجام دہی میں مخیر،صاحب ثروت افراد کے تعاون سے اجتماعی شادی پروگرام کا انعقاد کرکے ان کاندانوں میں خوشی مسرت کے لمحات کا دور دورہ کا ماحول پیدا کرتی ہے اور یہ تقریب دوسری فلاحی تنظیموں کے لئے باعث ترغیب کا سبب ہے۔اس موقع پر کراچی کے معروف تاجر حماد غازی،احسن غازی نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے اجتماعی شادی پروگرام کے لئے دولاکھ روپے نقد اور 15عدد باتھ سیٹ عطیہ کئے۔فرزند میاں ارشاد ھسین نے پچاس ہزار روپے کی معاونت کی۔اس موقع پر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ افتخار حسین صدیقی کی ہمشیرہ مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں