وزیرآباد: تجارت حلال اور جائز کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے جو نہ صرف دنیاوی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ کیا جائے تو یہ ایک عبادت کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ سچے اور امانت دار تاجروں کے لیے جنت میں نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ وزیرآباد کے صدر چوہدری وقار احمد چیمہ نے نجی موبائل شاپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر میاں شہباز احمد چبڈور راشد محمود ،ابوبکر مہر محمد ،شہباز مہر و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات کا دور ہے موبائل اور لیپ ٹاپ سے لے کر ضروریات زندگی کا مستعمل سامان جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے ٹیکنالوجی کے دور میں جدت کو اختیار کرنے والے کاروباری مراکز بہتر مستقبل کے حامل ہو سکتے ہیں انہوں نے موبائل شاپ کے اونر مہر راشد محمود اور ان کے والد محمد شہباز مہر کو کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
