وزیرآباد:وزیرآباد کے علاقہ بھروکی چیمہ میں ساتواں سالانہ رانا جہانزیب میموریل کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالا کبڈی کلب اور بھروکی چیمہ کبڈی کلب میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سردار اختشام الحق چیمہ تھے۔تفصیلات کے مطابق نواحی موضع بھروکی چیمہ میں گوجرانوالہ کبڈی کلب اور بھروکی چیمہ کبڈی کلب کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا میچ میں
کبڈی پلئر رانا اکمل انٹرنیشنل پلئر شان گجر نعیم خان پٹھان قیصر گجر سویہ علی وڑایچ نے شرکت کی اور انکے شاندار کھیل نے میچ کو چار چاند لگا دیے میچ کی انتظامیہ میں استاد علی اکبر بھنڈر ،متین جٹ ،رانا سلطان ،عاطف چیمہ
چیف گیسٹ سردار احتشام الحق چیمہ چوھدری ریاض چیمہ حاجی منصور احمد خاں چوھدری شاہد فاروق چیمہ شامل تھے۔کانٹے دار مقابلے کے بعد بھروکی چیمہ کبڈی کلب نے شاندار فتح حاصل کی اس موقع پر شائقین کی بڑی تعدادِ موجود تھی جنہوں عمدہ کھیل پر نہ صرف کھلاڑیوں کو داد دی بلکہ نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔میچ کءمے اختتام پر کھلاڑیوں میں چیف گیسٹ سردار اختشام الحق چیمہ و دیگر مہمانوں نے انعامات بھی تقسیم کیے۔
