وزیر آباد (طارق جاوید ملک بیورو چیف) کھیل کے میدان صحت مند قوم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ملک کو کھیل کے میدانوں میں اہم مقام حاصل ہو گا۔ مسلم ھینڈز کا ادارہ فٹبال کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار فٹبال فیڈریشن پاکستان کے نائب صدر حافظ ذکااللہ نے مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیر آباد ک محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں چوتھی آل پاکستان مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے کہا کہ مسلم ہینڈز دیگر فلاحی منصوبوں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی جامع پروگرام کے ساتھ کوشاں ہے اور مسلم ھینڈز کی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔مسلم ھینڈز کے ہیڈ آف پروگرامز میر امان ہنزائی نے کہاکہ مسلم ھینڈز نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیے ایک علیحدہ ونگ تشکیل دے رکھا ہے اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت اور سرپرستی سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ فیفا کمیٹی کے سابق رکن شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کو فٹبال کے میدان میں روشن مقام دلانے میں مسلم ھینڈز کی سر پرستی لائق تحسین ہے ۔ اس موقع پر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں گوجر خان لیپرڈز نے وزیر آباد فالکنز کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ۔ جبکہ گزشتہ سال کی چیمپئن پشاور ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمانان خصوصی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکااللہ ،فیفا کمیٹی کے سابق رکن شاہد نیاز کھوکھر ،کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ائر پورٹ سیکورٹی فورس ملک رضوان الحق۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نوید یونس پاپا نے ونر ٹیم گوجر خان لیپرڈز کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد، رنر آپ وزیر آباد فالکنز کو ٹرافی اور ستر ہزار روپے نقد اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیم پشاور ٹائیگرز کو ٹرافی اور پچاس ہزار نقد کے انعامات سے نوازا ۔ اس موقع پر مسلم ھینڈز کے لائیولی ھڈ۔ آ فیسر سردار شمس الرحمٰن ، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، پراجیکٹ منیجر امجد محمود صدیقی ،ایڈمن آفیسر واجد نعیم،انجمن آرائیاں کے صدر چوہدری احمد سعید اللّہ والے،نعیم قیصر نجمی اور دیگر ممتاز سیاسی ،سماجی اور کھیل کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔
