


جہلم ( بلال رضا )خیرالناس تنظیم جادہ جہلم کی جانب سے ایک اور سکول کی تعمیر مکمل ۔ خیرالناس تنظیم جادہ جہلم نے مسلم چیرٹی یوکے کے تعاون سے کوٹلی سیداں گورنمنٹ پرائمری سکول میں 6 کمرے 3 واش رومز اور چار دیواری کا کام مکمل کرایا ۔ اس سے قبل سکول کے بچے امام بارگاہ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مسلم چیرٹی عرفان راجپوت اور کنٹری ڈائریکٹر زبیر شاہ موجود تھے۔ انھوں نے خیرالناس کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع صدر خیرالناس تنظیم تسنیم اصغر فنانس سیکرٹری محمد اقبال بھی موجود تھے صدر سے ای او ایسوسی ایشن مطیع اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اقدامات کو سراہا۔ ڈی ای او عطیہ حمید نے خیرالناس تنظیم اور مسلم چیرٹی کا شکریہ ادا کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ پروگرام کے آخر میں سکول کے 147 بچوں میں مسلم چیرٹی کی طرف سے سکول بیگز اور سٹیشنری مہیاء کی گئی ۔
