معروف معالج میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ ہر سال 14 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی ذیابیطس دن منایا جاتا ہے

Spread the love

وزیرآباد: معروف معالج میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے کہا ہے کہ ہر سال 14 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی ذیابیطس دن منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں اس خطرناک بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ ذیابیطس ایک خاموش قاتل ہے جو دل، گردوں، آنکھوں اور اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔ پاکستان میں اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تقریباً ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہو چکی ہے، جو دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس بیماری کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نوجوان طبقہ بھی اس کا شکار ہو رہا ہے۔ذیابیطس کی عام علامات میں بے حد پیاس لگنا، بار بار پیشاب آنا، وزن میں کمی، تھکن، دھندلا نظر آنا، اور زخموں کا دیر سے بھرنا شامل ہیں۔ اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو فوراً اپنا بلڈ شوگر چیک کروانا چاہیے۔اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے اگر ہم متوازن غذا، روزانہ ورزش، وزن پر قابو، میٹھے مشروبات سے پرہیز، اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کو اپنی عادت بنا لیں۔ حکومت اور عوام دونوں کو مل کر اس بڑھتے ہوئے مسئلے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ آگاہی، پرہیز اور بروقت علاج ہی ذیابیطس کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں