وزیرآباد(نامہ نگار) 26 ویں اور 27ویں آئینی ترمیم میں تنازعات و نقائص ہیں،لگتا ہے کہ اب حکمرانوں کو 28 ویں ترمیم بھی لانا پڑے گی یہ ساری ترامیم آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے سابق ایم این اے جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی فرید احمد پراچہ،ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،مرزا غلام مصطفی،صوفی محمد اشرف نثار،نعیم ناگرا،میاں شہباز احمد،سید ضمیر کاظمی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور چار صوبے اس کی اہم ترین اکائیاں ہیں لیکن اگر کسی ایک کا اعتماد دستور پر نہ رہے تو خرابی پیدا ہو گی عدلیہ بھی تباہ ہو رہی ہے پارلیمنٹ کی حیثیت بھی عملا ختم ہو رہی ہے اور عوام سے بنیادی جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں انہوں نے کہا حکومتی ٹولہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کے ہر مفاد کو قربان کر رہے ہیں جس طرح وزیر اعظم خود استشنی نہیں لے رہے اسی طرح فیلڈ مارشل اور صدر پاکستان کو بھی استشنی نہیں لینا چاہیے کوئی بھی پاکستانی ہو اگر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسکو قانون کے دائرے میں لانا ملک کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترامیم مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں اور معیشت کو بھی نقصان دے رہی ہیں اس کے بجائے عوامی مسائل کے حل کے کے اقدامات کیے جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مساجد کے علماء کے وظیفہ یا تنخواہ کے معاملہ پر ہمارا موقف یہ ہے کہ اس کا فیصلہ علماء نے کرنا ہے یا مساجد کی کمیٹیوں نے۔انہوں نے تحریک لبیک پر ہابندی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا دینی جماعت کو آئین کے مطابق کام کرنے کا مکمل حق حاصل ہے لیکن سیاست و جمہوریت کی اصل طاقت تہذیب اور شائستگی ہے آئین و جمہوری عمل ہے جو بھی جماعت آئین و قانون کو توڑتی ہے وہ بالآخر سیاست و جمہوریت کا ہی نقصان ہوتا ہے اور پھر اسٹیبلشمنٹ و بالادست قوتوں کی مدد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 21 نومبر سے 23 نومبر تک ایک بہت بڑا اجتماع منعقد کر رہی ہے بدل دو نظام کو کے عنوان سے یہ اجتماع قومی وحدت و یکجہتی کے لیے تعصبات،نفرتوں اور قوم پرستی جیسے زہر کے خلاف یہ اجتماع عام ہو گا میں ملک پاکستان کے غیور عوام کو اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں انہوں نے سابق ایم این اے جسٹس(ر) آفتخار احمد چیمہ کے انتقال پر ملال پر ان کے بھائیوں ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سابق ایم این اے،ذوالفقار احمد چیمہ سابق آئی جی موٹر وے بیٹوں بیرسٹر عثمان اور رضوان چیمہ سے تعزیت کی اور جسٹس افتخار احمد چیمہ کی بلندی درجات و مغفرت کی دعا کی۔
