طاہر چوہدری کے گھر لاھور میں سینیئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


لاھور /لندن
جس میں سینئر صحافی اور اخبار پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، سینئر تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی،نعیم حنیف ، ہارون رفیق، وجاہت علی خان،فرخ مرغوب ٹی وی اینکر کومل سلیم، ڈاکٹر فرحی امین، ملائیکہ علی،فرحت نسیم،فواز سلطان،سندس فاؤنڈیشن کے چیئر مین یاسین خان، معروف گلوکارہ ندا نور،ثمن شیخ اور فرانس کےمشہور بزنسمین اقبال لطیف سمیت ممتاز شخصیات نے شرکت کی، معروف قوال علی بادشاہ نے عارفانہ کلام اور غزل گائیکی سے محفل کو چار چاند لگا دئیے -کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع لاھور کھانوں سے کی گئ – شرکاء نے سینئر صحافی -اینکر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کو انکی سالگرہ پر دلی مبارکباد دی اور انکی لمبی صحت والی زندگی کے لئے خصوصی دعا کی گئ – اس موقع پر سہیل وڑائچ نے تقریب میں موجود تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا خصوصی طور پر طاھر چودھری کو سالگرہ کی سرپرائز پارٹی دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں