صاف ستھرا پنجاب صرف کاغذی کاروائی،گلی محلوں میں لگے گندگی ڈھیر ساف ستھرا پنجاب پنجاب پروگرام کا منہ چڑھانے لگا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) صاف ستھرا پنجاب صرف کاغذی کاروائی،گلی محلوں میں لگے گندگی ڈھیر ساف ستھرا پنجاب پنجاب پروگرام کا منہ چڑھانے لگا۔وزیرآباد کے گلی محلوں گلی جوگیاں، ارائیں کالونی، پیر مٹھا روڈ،جناح کالونی، گوندل پورہ، کٹڑا مائی،مسلم روڈ،ماڈل کالونی،ڈسکہ روڈ،دھونکل روڈ ودیگر علاقوں میں صفائی کا انتظام ناقص ہے،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں،عملہ صفائی کئی روز سے علاقوں سے غائب رہنے لگے،ہر گلی سمیت سرکاری سکول کے باہر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،بدبو اور تعفن سے رہائشیوں کا برا حال اور مختلف بیماریایوں میں مبتلا ہورہے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی غفلت اور اپنی روایتی بے حسی کی روش پر قائم ہے، صفائی کا کوئی بہتر انتظام نظر نہیں آتا،کوڑا دان اُبل چکے ہیں، بدبو سے ماحول آلودہ ہو چکا ہے اور نالیوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے، شہر کے گنجان آباد گلی محلوں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گئے۔ تاجر برادری،سیاسی وسماجی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور سینٹری عملہ جن علاقوں میں موجود نہیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں