وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وایم پی اے وقار احمد چیمہ اور سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس میں فاطمتہ الزہرہ سلائی سنٹر کا افتتاح کیا،اس موقع پر سابق کونسلر محمد شفیق نمبردار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت،آرگنائزر میڈم گلناز بانو صدر لائن ویلفیئر سوسائٹی محمد عمران سنی کمبوہ،ابیحہ ودیگر بھی موجود تھے۔وقار احمد چیمہ نے کہا کہ غریب،بیوہ اور مستحق خواتین کو فاطمتہ الزہرہ سلائی سنٹر میں کڑھائی سلائی سکھا کر اپنا روزگار کمانے کے قابل بنایا جائے گا سلائی سنٹر کا مقصد غریب ومستحقین کی فلاح وبہبود ہے تاکہ خواتین ہنر سیکھ کر اپنا اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بہتر بناسکیں،اور یہ پراجیکٹ علاقے کی خواتین کی معاشی مشکلات دور کرنے اور خواتین کو معاشرے میں میں اپنا معاشی کردار ادا کرنے میں بھرپور معاون ثابت ہوگا۔
