جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی اب حکمران طبقے کی نا ختم ہونے والی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہے وہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے ہمراہ وزیرآباد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری ناصر محمود کلیر ،صابر حسین بٹ ،سید ضمیر کاظمی اور طلحہ ناصر کلیر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم ان ترامیم کے خلاف ہے جو اشرافیہ کے لیے حفاظتی حصار کا سبب بنیں اور عوام کے آئینی و جمہوری حق کو دیوار سے لگا دیں سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ بدل دو نظام کے سلوگن کے ساتھ ہمارا اجتماع عام پاکستانی عوام کو بیدار کرنے کے لیے ہے انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو مینار پاکستان اجتماع میں بھر پور شرکت کے لیے کردار ادا کرنے کی نصیحت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں