کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے حلقہ این اے 80 کے امیدوار محمد رفیق کی پریس کانفرنس

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے حلقہ این اے 80 کے امیدوار محمد رفیق کی پریس کانفرنس تحریک لبیک کی موجودہ قیادت سے بیزار ہوں تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں کوئی بھی مذہبی جماعت ہو یا سیاسی جو ملک پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرے توڑ پھوڑ کرے یا ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرے اس کا ملکی سیاست میں بالکل حصہ نہیں ہونا چاہیے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہم دین اسلام کے پیروکار ہیں جو امن و سلامتی کا دین ہے دہشت پھیلانے اور کسی بھی شہری کی دل آزاری کرنے کو سخت نا پسند کرتا ہے لیکن اس کے برعکس کالعدم تحریک لبیک کے موجودہ قائدین کا رویہ جو ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے میں شامل تھے انتہائی قابل مذمت عمل ہے جس کی میں خود بھی مذمت کرتا ہوں اور آئندہ سے مجھے کالعدم تحریک لبیک کا حصہ نہ سمجھا جائے اور نہ ہی میں اس جماعت سے کوئی تعلق رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا ملک میرے شہری اور افواج پاکستان و قومی سلامتی کے ادارے میرا فخر و غرور ہیں جو اس ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کی چند گھنٹوں میں ٹھکائی کا بھی تذکرہ کیا اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر و وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی تعریف کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں