ڈپٹی کمشنر جہلم، میر رضا اوزگن نے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال، چک جمال میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

Spread the love

جہلم (بلال رضا): ڈپٹی کمشنر جہلم، میر رضا اوزگن نے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال، چک جمال میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں ڈاکٹرز، طبی عملے، اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے، اور اس سے بچاؤ کے لیے عوامی سطح پر آگاہی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو صحت مند غذا، روزانہ کی ورزش، اور باقاعدہ طبی معائنے کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
ڈی سی جہلم نے میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کی کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں بھی لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت کے فروغ کے لیے ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی اسکریننگ اور بروقت علاج کی سہولیات کو ہر سطح پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں