(رپورٹ مرزا طارق محمود)
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع گجرات کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکٹری زراعت افتخارعلی ساہو اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقارعلی کی ہدایت پر نافریاں کےمقام چوہدری عرفان افگن صاحب اف نافریاں سابقہ جنرل کونسلر اے ڈیرے پر گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے بڑے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈوثزنل ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویژن گجرات ڈاکٹر عرفان اللّٰہ وڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع گجرات اطہر لطیف ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل گجرات ڈاکٹر وجاہت عظیم گوندل، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر عاصم عقیل صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ کوآرڈینیٹر ویٹ کمپنگ ڈسٹرکٹ گجرات، ڈاکٹر ہارون احمد اسسٹنٹ پروفیسر اور زراعت آفیسر توسیع جلالپور جٹاں محمد بلال قادری نے شرکت کی۔


ڈاکٹر وجاہت عظیم گوندل کی جانب سے کاشتکاروں کو گندم میں بہتر پیداوار کے حصول کے لئیے زمین کی تیاری ، بیج کا انتخاب ، بروقت کاشت ، شرح بیج ،کھادوں کا بروقت اور متناسب استعمال اور بروقت پہلے پانی کے بعد جڑی بوٹیوں کی مکمل تلفی کے حوالے سے تفصیلا راہنمائی فراہم کی گئی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عرفان اللّٰہ وڑائچ اور ڈاکٹر عاصم عقیل صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ کوآرڈینیٹر ویٹ کمپنگ ڈسٹرکٹ گجرات کی جانب سے کاشتکاروں کو گندم کی اہمیت اور پیداوار بڑھا کر پیداواری مقابلے میں حصہ لینے کے لئیے حوصلہ افزائی کی گئی اس کے علاؤہ محکمہ زراعت پنجاب کے کی جانب سے دیگر زرعی سکیموں کسان کارڈ ، گرین ٹریکٹر سکیم ، سپر سیڈر اور زرعی آلات کی 60 فیصد رعایتی قیمت پر دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔
پروگرام کے اختتام پر کاشتکاروں نے گندم اور ڈاکٹر عاصم عقیل صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ کوآرڈینیٹر ویٹ کمپنگ ڈسٹرکٹ گجرات نے کسانوں کو گندم کی فی ایکر پیداوار مے اضافے کئ ترغیب دی اور انکو ہدایت کی کے گندم کی زیادہ پیدوار کو یقینی بنا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں -دیگر زرعی پروگرامز کے حوالے سےسوالات کئیے اور میزبان کاشتکار *چوہدری عرفان افگن*صاحب کی جانب سے تمام کاشتکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
