
وزیرآباد(نا مہ نگار) سالانہ عرس مشائخ بھکھی شریف 18 نومبر کو ہوگا غوث زماں حضرت حافظ الحدیث والقران پیر سید محمد جلال الدین شاہ مشہدی نقشبندی قادری حضرت اعلی صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا چالیسواں اور قیوم زماں استاذ العلماء الحاج پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی نقشبندی قادری حضرت ثانی صاحب رحمہ اللہ تعالی کا 16سالانہ عرس مشائخ بھکھی شریف 18 نومبر بروز منگل درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف میں ہوگا جس کی سرپرستی شیخ الحدیث الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ چلالیہ بھکھی شریف فرمائیں گے عرس مشائخ بھکھی شریف کے موقع پر مشائخ بھکھی شریف رحمۃ اللہ تعالی علیہما کے علمی تحریک کے مرکز دارالعلوم جلالیہ چیلیانوالہ اسٹیشن کے فارغ التحصیل مفتیان کرام علمائکرام قراء حضرات اور حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی اختتامی دعا 18 نومبر دن 15:02 بجے ہوگی۔انشاء اللہ وزیر آباد سے بھرپور قافلہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا۔
