چک بیلی خان کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے

Spread the love

‎


چک بیلی خان : وائس فار تحصیل چک بیلی خان گروپ کے معززین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  سے مطالبہ کیا ہے کہ چک بیلی خان کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کی سماجی شخصیت سلیم ممتاز چوہدری ،بیرسٹر فہیم احمد خان ،ایم تنویر نوشاہی ،ملک جمیل احمد فخری ، ملک شکیل اعوان ، ملک قاسم مجید ، ملک یوسف بلال، ملک عقیل انجم حافظ ملک محمد بلال تنویر ، ملک قیوم ، ملک مدثر، ملک ضیافت اور دیگر ملک برادری نے کہا ہے کہ 33سال قبل قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے چک بیلی خان کو سب تحصیل کا درجہ دیا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے شہریوں نے بہت خوشی منائی تھی تاہم یہ خوشی انہیں راس نہیں آئی اوربد قسمتی سے اس علاقے کے ازلی دشمن رکن قومی اسمبلی نے اس سلسلے کو روک دیا جس سے غریب لوگوں کی زندگی میں دوبارہ سے اجیرن ہو گئی ،ان معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ اب میاں صاحب کی بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے درجے پر فائز ہے جس سے ہم پسماندہ لوگ امید لگائے بیٹھے ہیں اور یقیناً وہ ہمارے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں