جمیعت علماء پاکستان (نورانی)ضلع وزیرآباد کا انتخابی اجلاس ڈاکٹر نسیم الرحمن ہزاروی منعقد

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جمیعت علماء پاکستان (نورانی)ضلع وزیرآباد کا انتخابی اجلاس ڈاکٹر نسیم الرحمن ہزاروی منعقد ہوا،صدارت مرکزی نائب صدر علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی اور معاونت وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل مرزا محمد تجمل بیگ نے کی،اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی صدر علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،سنیئر نائب صدر صوفی محمد اقبال آرائیں،جنرل سیکرٹری حافظ آفتاب احمد منتخب کیا گیا،اجلاس میں چوہدری فیصل نوشاہی،وہاب میرا، حافظ محمد عمران عطاری،حافظ محمد فر حان،الحاج محمد حلیم الرحمن،ضمیم الرحمن ہزاروی،محمد آفاق احمد،شیخ عبد الرحمن،حافظ محمد عثمان عطاری ودیگر نے شرکت کی۔مرکزی نائب صدر علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت آتش فشاں کے دہانے پر کھڑے ہیں،ملک کی موجودہ صورتحال پر درد دل رکھنے والا ہر شہری پریشان ہے،حالات کا تقاضا ہے کہ انصاف کو انصاف فراہم کیا جائے اور عدلیہ کو آئین کی سربلندی کے لئے عملی اقدام اٹھانا ہوں گے،ملک اس وقت کسی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذاء حکومت کے لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدام اٹھائے کہ جس سے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کے اظہار کی طرف دھیان دینا ہوگا،ملک میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد کوئی بھی استعثناء سے مبرا نہیں ہے،اسلام عدل وانصاف اور بلا تفریق مذہب وملت ہر ایک کو بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں