پیس کمپیوٹر کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد فاروق منہاس کا دیگر کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم اور آفس کا وزٹ،

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) پیس کمپیوٹر کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد فاروق منہاس کا دیگر کے ہمراہ سیف سٹی کنٹرول روم اور آفس کا وزٹ،سیف سٹی گجرات کے انچارج ڈی ایس پی محمد نواز گجر نے ویمن سیفٹی ایپ،پنک بٹن اور دیگر آئی ٹی سہولیات بارے آگاہی دی،ڈی ایس پی محمد نواز گجر نے کہا کہ سیف سٹی جدید ٹکینالوجی کے استعمال سے جرائم پر قابو پانے میں اور شہریوں کی حفاظت کرنے میں مدد حاصل ہوگی،پنجا ب حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے شہروں کو محفوظ بنارہی ہے اور امن وامان کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہنوں میں صرف کیمروں کی مانیٹرنگ،تریفک کو کنٹرول یا سیکیورٹی سرویلنس آتی ہے لیکن حقیقت میں یہ ادارہ صرف ٹککنالوجی تک محدوود نہیں یہ عوامی خد مت انسانی ہمدردی اور کمیونٹی ویلفیئر کا ایسا نظام ہے جو دن رات خاموشی سے ہمارے معاشرے میں بہتری کے لئے کام کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں