عوام آفتوں میں مبتلا ہو توحرام خور سیاستدانوں اور بدعنوان افسرشاہی کا چولہا جلتا ہے لہٰذا وہ کبھی اپنا ذریعہ معاش بند نہیں کرنا چاہیں گے اور لاک ڈاؤن مسلسل بڑھایا جائیگا
جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) چیئرمین سْنی پارٹی پاکستان علامہ ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کی طرح کرونا وائرس کو بھی کبھی ختم نہیں کیا جائے گا،عوام آفتوں میں مبتلا ہو توحرام خور سیاستدانوں اور بدعنوان افسرشاہی کا چولہا جلتا ہے لہٰذا وہ کبھی اپنا ذریعہ معاش بند نہیں کرنا چاہیں گے اور لاک ڈاؤن مسلسل بڑھایا جائیگا، روزانہ مریضوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر بتائی جاتی ہے اور عوام میں ضرورت سے زیادہ خوف و حراس پھیلایا جارہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران، سعودیہ اور یورپ سے آنے والوں کے ساتھ تبلیغی جماعت کے افراد کی کل تعداد واضح کردی جائے پھر روزانہ کی بنیاد پر بھی مذکورہ افراد اور انکے علاوہ لوکل مریضوں کی تعداد بتائی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا مگر اس طرح بتایا گیا تو حرام خور سیاستدان اور بدعنوان افسرشاہی بیروزگار ہوجائیں گے، لہٰذا یہاں کے سیاستدان اور افسرشاہی اپنی جائدادیں بڑھانے کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہرماہ کٹوتی کرکے اور بیرونی امداد کے ساتھ عوامی خزانے سے امدادی راشن بانٹنے کے بہانے رقوم نکالیں گے اور متوسط طبقہ کا کاروبار مسلسل بند رکھا جائیگا اور انڈیا کی طرح پاکستان میں بھی متوسط طبقہ کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرکے امیروں کو امیر ترین اور غریبوں کو غریب ترین بنایا جائیگا۔