وزیرآباد معروف صنعتکار و ایکسپورٹر کو فیکٹری کے آفس میں سگے بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد معروف صنعتکار و ایکسپورٹر کو فیکٹری کے آفس میں سگے بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اہلیہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی مقتول کچھ روز قبل حکومتی وفد کے ہمراہ ملائشیا کے کاروباری دورہ میں وزیرآباد کی کاروباری برادری کی نمائندگی کر کے وطن واپس آیا تھا۔وزیرآباد کے علاقہ عارف شہید روڈ پر واقع مقامی صنعتکار اور معروف ایکسپورٹر راحت نذر کو مبینہ طور پر سگے بھتیجے عبد الرحمن عرف طیب نے قتل کر دیا جس کا مقدمہ ان کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم عبدالرحمان عرف طیب جو کہ مقتول کا سگا بھتیجا ہے جس نے کارخانہ میں موجود چچا کو اکیلے بیٹھے دیکھ کر نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا مقتول راحت نذر چار بچوں کے والد ہیں جن میں تین کمسن بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے،واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچُکی ہے، مقتول کو سینے اور گردن کے قریب گولیاں لگیں مقتول راحت نذر پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین رہ چکے ہیں اور حال ہی میں وہ حکومتی وفد کے ہمراہ ملائشیا کے دورہ پر وزیرآباد کی کاروباری برادری کی نمائندگی کر کے وطن واپس آئے تھے اور مقامی صنعتکاروں میں بہترین شناخت رکھتے تھے اور شہر کے اعلی ایکسپورٹرز میں جانے جاتے تھے مقتول راحت نذر کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان نانگاں والے قبرستان آلہ آباد میں ادا کی گئی جہاں شہر بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں