وزیرآباد بہن کے گھر مہمان آیا بھائی موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد بہن کے گھر مہمان آیا بھائی موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق،17 سالہ نوجوان لاہور سے وزیرآباد اپنی ہمشیرہ کے گھر مہمان آیا تھا بازار سے سامان لینے نکلا حادثہ پیش آ گیا نعش سول ہسپتال وزیرآباد منتقل وزیرآباد کے علاقہ کوٹلہ پیراں میں اپنی ہمشیرہ کے گھر مہمان آیا 17 سالہ نوجوان جس کی شناخت شیراز عرف شیری کے نام سے ہوئی ہے سیالکوٹ روڈ چیمہ کالونی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بس سے اترنے والے مسافر سے جا ٹکرائی حادثہ کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شیراز سڑک ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے باعث چل بسا نوجوان کی نعش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں