گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمن، جہلم میں پرنسپل محترمہ اُمِ کلثوم مرزا کی زیرِ نگرانی ’’ہنر سیکھنے کی اہمیت‘‘ پر مہمان مقرر مومنہ ماہرو گوندل کا خطاب.

Spread the love

بلال رضا جہلم:
گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار ویمن، جہلم میں پرنسپل محترمہ اُمِ کلثوم مرزا کی زیرِ نگرانی محترمہ مومنہ ماہرو گوندل نے ’’ہنر سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر نہایت معلوماتی، جامع اور موثر لیکچر پیش کیا، جسے طالبات اور انتظامیہ کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔


لیکچر میں کمپیوٹر آپریٹر، بی ڈی ڈی ایم، ڈی وی جی، سی وی جی اور اسکن اینڈ بیوٹی تھراپی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مومنہ ماہرو گوندل نے ہنرمندی، خود انحصاری، جدید دور کے تقاضوں اور مستقبل کے پیشہ ورانہ مواقع پر سادہ، مؤثر اور رہنمائی پر مبنی گفتگو کی۔

طالبات نے لیکچر کو انتہائی مفید، حوصلہ افزا اور عملی زندگی کے لیے معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سیشن نے ان کے اندر ہنر کے بارے میں زیادہ سمجھ، آگہی اور اعتماد پیدا کیا ہے۔

ادارے کے اسٹاف اور انتظامیہ نے بھی مہمان مقرر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے سیشنز طالبات کی پیشہ ورانہ تربیت اور عملی میدان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پرنسپل محترمہ اُمِ کلثوم مرزا کا کہنا تھا کہ یہ لیکچر “طالبات کی ضرورت کے عین مطابق، رہنمائی سے بھرپور اور نہایت مفید تھا”۔

آخر میں ادارے کی جانب سے محترمہ مومنہ ماہرو گوندل کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسے معلوماتی اور تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں