وزیرآباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ وزیرآباد کےتعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت سی ای او اختر علی خان کا سخت احکامات پر عمل لازمی قرار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیف ایجوکیشن آفیسراتھارٹی وزیرآباد اخترعلی خاں نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کیٹگری A اور B کے تمام سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کا سکیورٹی لیپس ناقابلِ برداشت ہوگا۔ترجمان کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ سے موصول ہونے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد لازم ہے۔ سکولوں کو کہا گیا ہے کہ میٹل ڈیٹیکٹرز، سکیورٹی گارڈز، وینٹیج پوائنٹس اور دیگر سکیورٹی انڈیکیٹرز ہر وقت فعال ہونے چاہییں، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔اسی سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اختر علی خاں نے تمام سربراہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ سکیورٹی احکامات پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
