سیاسی و سماجی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور مسلم لیگ ن برطانیہ تجارتی ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے والد چوہدری عنایت اللہ ہنجرا عارضی دنیا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے انکی نمازہ جنازہ آبائ گاؤن میانی میں ادا کر دی گئ – انکی ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب انکی رہائش واقعہ گاؤں میانی ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر 25 نومبر بروز منگل 11بجے سے 13:45 تک ھو گی
سیالکوٹ /لندن عارف چودھری


۔ زندگی اک عارضی ٹھکانہ ہے ہر زندہ شئے کو موت کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہے ۔ چوہدری خالد محمود ہنجرا کی سحر انگیز شخصیت نے بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے – اسی وجہ سے عالمی سطح پر انکے والد چوہدری عنایت اللہ ہنجرا کی وفات پر سرکردہ شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انکی نماز جنازہ انکے آبائ گاؤں میانی میں ادا کر دی گئ جس میں اعلی حکام – بیورو کریٹس کاروباری مزہبی سیاسی شخصیات کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب چودھری طارق سبحانی – ایس پی لیگل ڈویژن گوجرانوالہ چودھری صفدر ہنجرا کی خصوصی شرکت – دنیا بھر سے انکی رہائش پر اور فون پر تعزیت کرنے والوں میں جنرل عرفان ملک اور کرنل زمان ملک کے بھائ یاسین ملک کی گھر آمد فون پر تعزیت کرنے والوں میں پاکستانی قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا – او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک – بر گیڈئیر ریٹائرڈ ارشد ملک – پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سینئر نائب صدر ارشد رچیال – ڈپٹی مئیر راچڈیل فیصل رانا – سابق مئیر شکیل احمد – محمد زمان – سالیسٹر کونسلر بلال بابر – مولانا محمد اقبال – سینئر صحافیوں میں اسحاق چودھری – چودھری محمد یعقوب اعجاز افضل شیخ – شہزاد مرزا – راجہ اظہر – وسیم چودھری – فیاض بشیر – چودھر ی محمود اصغر – عباس اطہر – ندیم ارشاد محبوب الٰہی بٹ – اور چودھری مسرت – عبدالباسط – چودھری الطاف شاھد – محمد عابد – سید شاھد علی – سعودی عرب سے صدر مسلم لیگ ن شیخ سعید -اسپین کے صدر راجہ اسد حسین – ندیم خانُ- امتیاز احمد – تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی کہ مرحوم کی عالم برزخ کی منزل آسان فرماتے ہوئے آقائے کائنات کی شفاعت و دیدار نصیب ہو اور روز قیامت جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اہل خانہ کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے آمین ثم آمین
