افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ لیلہ سواتی

Spread the love

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔معروف گلوکارہ کی میڈیا سے گفتگو

سوات(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان گلوکارہ لیلہ سواتی نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان گلوکارہ لیلہ سواتی نے اردو گلوبل نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڈی ھے اور رہینگی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب فرمائے اور اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں