شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی (بحالی مرکز برائے امراض منشیات) میں منشیات کے خلاف ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


وزیرآباد(نا مہ نگار)شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی (بحالی مرکز برائے امراض منشیات) میں منشیات کے خلاف ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد منشیات کے خلاف جنگ کھیلوں کے سنگ تھا،پاکستان کی نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی اور سپورٹس کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کو تشکیل دینا ہے، ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں وزیرآباد کے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے،مقابلوں کی نگرانی اور ریفری کے فرائض پنجاب کے مشہور گولڈ میڈل لسٹ کھلاڑیوں نواز بٹ کوٹ مارتھ،اشتیاق واپڈا،اسامہ گوجرانوالہ،زاہد پہلوان تلواڑہ،وقار رستم شیخوپورہ،فیاض جٹ دادوالی نے ادا کئے۔مقا بلے میں پہلی پوزیشن 132 کلو گرام وزن اٹھا کر پٹھانوالی کے ہارون خالد اعوان نے،دوسری پوزیشن ظفر جٹ کوٹ شاہ محمد اور تیسری پوزیشن راحیل احمد آف مہد پور نے حاصل کی۔پہلی پوزیشن 15 ہزار روپے بمہ ٹرافی،سیکنڈ پانچ ہزار روپے ٹرافی اور تھرڈ پوزیشن کو تین ہزار روپے ٹرافی دی گئی۔آرگنائزر صدر محمد جمیل چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید نوید یونس کئیر سنٹر موشیات کے عادی مریضوں کے علاج کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ہمارا یہ مشن ہے کہ پاکستان کو منشیات سپے پاک کرنا ہے۔اس لعنت کے خاتمے کے لئے ہر پاکستانی کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔تندرستی ہزار نعمت ہے۔اچھی جسمانی صحت اور دماغی صحت کے کھیل بہت ضروری ہیں۔کھیل کے میدان آباد ہوں گے توہسبتال ویران ہوں گے۔جو نوجوان تعلیم کے میدان میں کمزور ہیں۔وہ کھیلوں میں شامل ہو کر ہیرو بنیں۔ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔سپورٹس کا مشغلہ آپ کی جاب پروفیشنل بن سکتا ہے۔جس طرح ارشد ندیم،نوح دستگیر بٹ، روناڈو،یوسین بلٹ وغیرہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔اور ملک قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں