و زیرآباد(نا مہ نگار) کھیل معاشرتی فلاح وبہبودکے ضامن ہیں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کے تعمیرکردارشخصیت میں روح رواں کاکرداراداکرتی ہیں، کھیل طلباء کی ذہنی تشکیل نوکافریضہ اداکرتے ہیں انہیں امن، برداشت،تعاون اوررواداری کادرس دیتے ہیں جوتعلیمی ادارے اپنے طالب علموں کوکھیل کودکے مواقع فراہم کرتے ہیں وہ بہترین رزلٹ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دار ارقم سکولز محمد فاروق مرزا اور منیب احمد نے دار ارقم سکولز دھونکل روڈ کے سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچایا جاسکتا ہے،تعلیمی قابلیت بڑھانے کے لئے طالبعلم کاچا ق وچوبندہونا ضروری ہے،غیر نصابی سرگرمیوں سے معاشرہ میں امن قائم اورطلبہ کی ذہنی نشوونماہوگی۔ تقریب کے اختتام پرپوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
